ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ کے جج نے عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا

سپریم کورٹ کے جج نے عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا

Thu, 13 Feb 2020 13:06:22    S.O. News Service

نئی دہلی 13/فروری (ایس ا و نیوز/پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس ایم ایم شانتانوگوڈر نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کو قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے والی بینچ سے خود کو الگ کرلیا۔

 خیال رہے کہ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے قومی سلامتی قانون کے تحت اپنے بھائی کی حراست کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے، جس کی سماعت کے لئے تین ججوں کی بینچ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن اس بینچ میں شامل جسٹس شانتانوگوڈر نے بغیر کوئی بھی بات سننے سے پہلے ہی کوئی وجہ بتائے بغیر صرف یہ کہا ”میں اس معاملے کی سماعت میں شریک نہیں ہو رہا ہوں۔“ اس پر سپریم کورٹ نے اپنے رجسٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے سے14فروری کو”مناسب بینچ“ کے سامنے اس معاملے کو پیش کرنے کے لئے رہنمائی طلب کرے۔

 سارہ عبداللہ پائلٹ کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کپل سبّل نے14فروری کو معاملے کی سماعت کرنے کی درخواست کی تو بینچ نے کہا ”چونکہ جسٹس شانتانو گوڈر نے سماعت میں شامل رہنے سے انکار کردیا ہے تو یہ معاملہ دوسری بینچ کے سامنے 14فروری کو پیش کیا جائے۔“ 


Share: